ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے صفائی مہم

ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے صفائی مہم

Sat, 24 Sep 2016 11:19:31    S.O. News Service

بنگلورو23؍ستمبر(ایس او نیوز) ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے بنگلور ڈویژن میں آنے والے 16 ریلوے اسٹیشنوں میں ہفتۂ صفائی کا اہتمام کیاجائے گا۔ یہ بات آج ڈویژنل ریلوے منیجر سنجیو اگر وال نے کہی۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 15تا25 ستمبر جاری سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے ہفتۂ صفائی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16؍ ستمبر کو تمام ریلوے اسٹیشنوں میں صفائی کے ساتھ بیداری مہم چلائی گئی۔ اسٹیشنوں کے ساتھ ریل گاڑیوں کی صفائی پر بھی توجہ دی گئی اور ساتھ ہی ریلویاسٹیشنوں کو خوبصورت بنانے پر زور دیا گیا۔ محکمۂ ریلویز کی طرف سے جاری صفائی مہم کو مختلف رضاکار تنظیموں اور بینکوں کی طرف سے بھی بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہفتۂ صفائی کے تحت مسافروں کو ریل گاڑیوں میں صفائی کے متعلق جانکاری دی گئی اور ان سے مشورے طلب کئے گئے۔ کل ریلوے ملازمین اوران کے خاندان والے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔ 25ستمبر کو ریلوے اسٹیشنوں میں فروخت ہونے والی خوردنی اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے اور اسٹیشنوں کو پاک وصاف رکھنے کے متعلق پروگرام منظم کیا جائے گا۔


Share: